ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل روشن مستقبل کی طرف اہم قدم ہے، شزہ فاطمہ 

ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل روشن مستقبل کی طرف اہم قدم ہے، شزہ فاطمہ 
کیپشن: Digital Nation Pakistan Bill is an important step towards a bright future, Shaza Fatima

ایک نیوز:وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے  ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل ملک کے روشن مستقبل کی طرف ایک اہم قدم ہے۔   

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت  شزا فاطمہ  نے اپنے بیان میں  کہاہے کہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل کے ذریعے  ان شاء اللہ پاکستان کی تقدیر بدلے گی، شفافیت اور کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی، اس بل کے تحت پاکستان اسٹیک تشکیل دیا جائے گا جس کے ذریعے ڈیٹا ایکسچینج لائرز (Data Exchange Layers) قائم ہوں گی، شہریوں کے روزمرہ امور اور دستاویزات باآسانی دستیاب ہوں گے جبکہ حکومت کے لئے گڈ گورننس اور ڈیجیٹلائزیشن ممکن ہوگی، کاروباری آسانیاں پیدا ہوں گی ۔ 

انہوں  نے کہا  بل کے تحت ایگری ٹیک، فن ٹیک، ایڈ ٹیک اور ہیلتھ ٹیک کے لئے ضروری ڈیٹا فراہم کیا جائے گا، یہ ڈیٹا پاکستان کی معیشت کو پہلے سے زیادہ مضبوط اور جدید خطوط پر استوار کرے گا، یہ اقدامات پاکستان کو ایک ترقی یافتہ اور ڈیجیٹل قوم کے طور پر دنیا کے ساتھ ہم آہنگ کریں گے ۔