قلعہ عبداللہ : سکیورٹی فورسز کا بروقت کارروائی ، 5خوارج ہلاک ،2جوان شہید  

قلعہ عبداللہ : سکیورٹی فورسز کا بروقت کارروائی ، 5خوارج ہلاک ،2جوان شہید  
کیپشن: Qila Abdullah: Timely action of security forces, 5 Khawarij were killed, 2 young men were martyred

ایک نیوز: آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں سکیورٹی فورسز  نےچوکی پر خوارج کا حملہ ناکام بنادیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق27 اور 28 جنوری کی شب خوارج نے قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملےکی کوشش کی۔ خوارج نے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی چوکی کی حفاظتی دیوار  سے ٹکرا دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خوارج کے حملےکو مؤثر طریقے سے ناکام بنایا۔ جھڑپ کے دوران دو خودکش حملہ آوروں سمیت تمام 5 خوارج دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہےکہ خوارج سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان نائیک طاہرخان اور لانس نائیک طاہراقبال شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔