ایک نیوز: ذرائع کے مطابق بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی جانب سے بین الاقوامی رابطہ کاری سے متعلق بنائی گئی کمیٹی تحلیل کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے بین الاقوامی سطح پر تعلقات اور رابطہ کاری سے متعلق نئی کمیٹی بنادی، نئی کمیٹی کی سربراہی بطور کنوینیر کمیٹی زلفی بخاری کریں گے، ڈاکٹر شہباز گل،عاطف خان اور سجاد برکی کمیٹی میں شامل ہوں گے،کمیٹی بین الاقوامی سطح پر مختلف امور پر پی ٹی آئی کے لیے روابط کاری کرے گی، عمران خان کی ہدایت کے بعد کمیٹی کا نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے گا ۔
واضح رہے کہ بین الاقوامی روابط سے متعلق ایک کمیٹی گزشتہ روز تشکیل دی گئی تھی ،پرانی کمیٹی میں سلمان اکرم راجہ،ولید اقبال اور سجاد برکی شامل تھے ۔