ایک نیوز:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کاتاجروں کے اعزاز میں تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ میں سب کو یہاں خوش آمدید کہتا ہوں، تاجر برادری سے بات کی اور ان کے مسائل سنے،چاہتا ہوں آپ کے مسائل کا حل بھی نکالوں،آپ کے مسائل کا حل بہت پہلے نکل جانا چاہئے تھا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ صوبہ سندھ کی بزنس کمیونٹی سے رابطوں کو بڑھائیں گے،آپ کو وزیر اعلیٰ سندھ یا بیوروکریسی سے شکایت ہے تو مجھے بتائیں،آپ کو کہیں اور جا کر چغلی کرنے کی ضرورت نہیں، ہوائی باتیں بند ہونی چاہئیں،آپ نام لو اور بتاؤ کہ فلاں افسر آیا تھا،کیوں چاہوں گا میری حکومت کے نام پر کوئی تاجروں کو تنگ کرے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کراچی ترقی میں تاجروں،کاروباری برادری کا کردار سب کے سامنے ہے،ماضی میں جس طریقے سے کراچی چلتا تھا وہ بھی تاریخ کا حصہ ہے،آج آپ سے بھتہ نہیں مانگا جا رہا ہے، صنعتوں کو بند کر کے مزدوروں کو سیاسی جماعت کے جلسے میں نہیں لیجایا جا رہا، کراچی پہلے جیسا نہیں تو اس میں تھوڑا بہت کردارپیپلزپارٹی کا بھی ہے،15سال سے میری حکومت ہے، کیا میں نے آپ کو کبھی تنگ کیا؟۔
بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ ماضی کی طرح آج کراچی کے تاجروں کی زندگیوں کو کوئی خطرہ نہیں،سندھ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت منصوبوں پر کام جاری ہے، کراچی سمیت سندھ میں کاروبار چلے گا تو روزگار میسر ہوگا،سندھ واحد صوبہ ہے جس میں پبلک پرائیویٹ منصوبے کامیابی سے چل رہے ہیں،سندھ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبوں کو عالمی سطح پر سراہاگیا،سندھ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ منصوبے منافع میں جا رہے ہیں،چاہتا ہوں حکومت،کاروباری برادری مل کر صوبے کے عوام کی خدمت کریں۔
چاہتا ہوں تاجر برادری کے مسائل کا حل بھی نکالوں:بلاول بھٹو
Jan 28, 2025 | 15:37 PM