امریکی خاتون پاکستانی نوجوان سے شادی کرنے کراچی پہنچ گئی

امریکی خاتون پاکستانی نوجوان سے شادی کرنے کراچی پہنچ گئی
کیپشن: American woman reaches Karachi to marry Pakistani young man

ایک نیوز: امریکی خاتون کو شادی کا بول کر کراچی بلانے کا انکشاف ، امریکی خاتون20سالہ نوجوان سے شادی کے غرض سے کراچی آگئی۔
 پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکے نے امریکی خاتون کو پاکستان بلا کےشادی سے انکار کردیا، خاتون کا ویزہ بھی ایکسپائر ہو چکا ہے، ویزہ ایکسپائر ہونے کی وجہ سے خاتون کراچی میں پھنس گئی۔
 پولیس کے مطابق خاتون کی سیکورٹی داروں نے مدد کی ہے، خاتون کو مزید 15دن کا ویزہ ملا ہے، آج امر یکہ روانہ کردیا جائے گا،لڑکے کی فیملی نہیں مانی جس پر خاتون ائیرپورٹ پر موجود رہی۔
گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہےکہ وہ ائیرپورٹ گئے تو خاتون کے بارے میں انہیں معلومات ملیں، خاتون کو پاکستان کا ویزا دلوایا، واپسی کے ٹکٹ کابھی بندوبست کر دیا ہے۔