ایک نیوز: موبائل فونز کی مقامی پیداوار میں خود کفیل ہونے کے باجود موبائل کی درآمدات میں اضافہ ہوگیا ۔
پاکستان نے ایک ماہ میں مختلف ممالک سے45ارب روپے کے موبائل فونز منگوا لیے ،نومبر کے مقابلے دسمبر میں موبائل فونز کی درآمدات میں 9.29 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے،نومبر میں موبائل کی درآمدات کا حجم 41 ارب 63 کروڑ روپے تھا۔
سرکاری دستاویز کے مطابق دسمبر کے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں سالانہ 7.27 فیصد کمی ریکارڈکی گئی،گزشتہ سال دسمبر میں موبائل فونز کی درآمدات کا حجم 49 ارب روپے تھا، پاکستان نے پہلی ششماہی میں 204 ارب روپے سے زائد کے موبائل فونز امپورٹ کیے۔
رواں مالی سال جولائی تا دسمبر موبائل فونز کی درآمدات میں سالانہ 7.46 فیصد کمی ہوئی،گزشتہ مالی سال پہلی ششماہی میں موبائل فونز کی درآمدات کا حجم 221 ارب روپے تھا۔
ایک ماہ میں پاکستان نے کتنے ارب کے موبائل منگوائے؟جانیے
Jan 28, 2025 | 12:22 PM