ویب ڈیسک:امریکہ میں نئی حکومت کے آتے ہی پاکستان کیلئے بڑے فیصلے بھی سامنے آنے لگے، امر یکا کیجانب سے پاکستان کی امداد بند کرنے کی تصدیق کردی گئی، امداد بند ہونے سے کئی منصوبے رک گئےہیں۔
امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ازسر نو جائزے تک پاکستان کی امداد بند رہے گی،امریکی اقدام سے توانائی سیکٹر میں5اقتصادی نمو سے متعلق4اور زراعت کے شعبے میں 5پروگرامز بند ہوئے ہیں، انسانی حقوق اور گورننس سے متعلق بھی فنڈز بھی روک دیئے گئےہیں۔
امریکا کے اس اقدام سے گورننس کے 11، تعلیم کے4اور صحت کے شعبے میں بھی 4پروگراموں پر اثر پڑا،
واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے گزشتہ دنوں تمام غیر ملکی پروگرامز عارضی طور پر معطل کر دیئے تھے، پرو گرامز ابتدائی طور پر90روز کیلئے معطل کئے گئے ہیں۔

کیپشن: America stopped aid to Pakistan, many projects stopped