چین کی مصنوعی ذہانت سے لیس چیٹ بوٹ کاامریکی ٹیک کمپنیوں کوجھٹکا 

Jan 28, 2025 | 08:51 AM

ایک نیوز: چین کے مصنوعی ذہانت سے لیس چیٹ بوٹ نےامریکی ٹیک کمپنیوں کوجھٹکا دیا ہے۔
چیٹ بوٹ ڈیپ سیک کی لانچنگ سے کمپنی اینویڈیا کو500ارب ڈالر سے زائد کانقصان ہوا ہے،دیگر ٹیک کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔
انتہائی کم لاگت سے تیار ڈیپ سیک نے چیٹ جی پی ٹی جیسی ایپ کوپیچھے چھوڑ دیا ہے،حالیہ پیشرفت نے امریکا کی مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی میں برتری پرسوالیہ نشان لگادیاہے۔    

رواں برس جنوری میں اپنے لانچ کے بعد سے ہی اس ایپ کی مقبولیت میں اضافہ ہوا اور اس ایپ کی بڑھتی مقبولیت نے اس نظریے کو چیلنج کیا ہے کہ امریکہ ہی اے آئی کی صنعت میں اچھوتا لیڈر ہے۔
یہ ایپ اوپن سورس ڈیپ سیک وی تھری ماڈل پر ڈیزائن کی گئی ہے اور محقیقین کا دعویٰ ہے کہ اسے چھ ملین ڈالرز سے کم لاگت میں تیار کیا گیا ہے، جب کہ چیٹ جی پی ٹی اور دیگر مصنوعی ذہانت کی ایپس پر اربوں ڈالر خرچ کیے گئے تھے۔
تاہم کمپنی کے اس دعوے کو مصنوعی ذہانت کی دنیا میں دیگر نے متنازعہ قرار دیا ہے۔

مزیدخبریں