ایک نیوز:صدر ٹرمپ نے امریکا میں بچوں کی پیدائش پرحق شہریت ختم کرنے کااعلان کر دیا ہے۔
بھارتی امریکیوں نے قبل ازوقت بچوں کی پیدائش کرانا شروع کر دی ، امریکا کے ہسپتالوں میں سی سیکشن کیلئے قطاریں لگ گئیں ۔
ایگزیکٹو آرڈر کے تحت 20فروری حق شہریت کے خاتمے کی آخری تاریخ ہے، ڈاکٹروں نے قبل ازوقت پیدائش کیلئے بلا ضرورت سی سیکشن کو زچہ بچہ کیلئے خطرناک قرار دیدیا ہے۔
دوسری جانب امریکا میں غیردستاویزی تارکین وطن کیخلاف کریک ڈاؤن بھی جاری ہے، امریکا بھر سے ایک دن میں ریکارڈ956تارکین وطن گرفتار کیے گئے ہیں،شکاگو، نیویارک، نیوجرسی اور میامی سمیت متعدد شہروں میں چھاپے مارے گئے۔
امیگریشن حکام سمیت متعدد وفاقی ایجنسیوں نے کارروائیوں میں حصہ لیا ،ٹرمپ نے20جنوری کو امیگریشن نظام کی تبدیلی کیلئے21ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کیے تھے۔

کیپشن: In America, the right to citizenship ends when children are born