تعمیر وترقی میں رکاوٹ ڈالنےکی کسی کو اجازت نہیں دیں گے،وزیراعظم

تعمیر وترقی میں رکاوٹ ڈالنےکی کسی کو اجازت نہیں دیں گے،وزیراعظم
کیپشن: No one will be allowed to obstruct the construction and development, said the Prime Minister

ویب  ڈیسک:وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ہنگاموں، محاذ آرائی اور تصادم کی نہیں، مفاہمت اور ہم آہنگی کی ضرورت ہے،تعمیر وترقی میں رکاوٹ ڈالنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔

حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے وزیراعظم سے ملاقات کی جس میں انہوں نے  پی ٹی آئی کمیٹی سے مذاکرات کی تفصیل سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے آپس میں رابطے اور مذاکرات جمہوریت کی روح ہیں،رابطوں سے مسائل حل کرنے کیلئےمشترکہ لائحہ عمل تیار کرنے میں مدد ملتی ہے۔

مذاکرات سے گریز غیر جمہوری رویہ ہے جس سے کشیدگی کا ماحول پیدا ہوتا ہے،مذاکرات نہ کرنے سے قومی یکجہتی کی فضا کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔

ملک ترقی کر رہا ہے اور عالمی سطح پر بھی اس کے وقار میں اضافہ ہو رہا ہے،کسی کو تعمیر وترقی میں رکاوٹ ڈالنےکی اجازت نہیں دیں گے۔