ویب ڈیسک: سعودی وزیر خارجہ شہزدہ فیصل بن فرحان،مصری ہم منصب نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے قاہرہ میں مصری وزیر خارجہ سامح شکری سے ملاقات کی۔ ملاقات دونوں برادر ملکوں کے درمیان تعاون اور مستحکم برادرانہ تعلقات کا جائزہ لیا۔ باہمی دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔
بعد ازاں دونوں وزرائے خارجہ نے سعودی عرب اور مصر کے درمیان سیاسی مشاورت اور جائزہ کمیٹی کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے طریقہ کار اور باہمی دلچسپی کے مسائل پر تعاون کے فروغ کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
علاقائی و بین الاقوامی حالات اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر غور کیا۔ خصوصا غزہ پٹی کی تازہ صورتحال کا ہر پہلو سے احاطہ کیا گیا۔