ویب ڈیسک:ترکیہ کےشہراستنبول میں گرجاگھرپردہشتگردوں کےحملےکےنتیجےمیں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
ترک وزیرداخلہ کےمطابق ماسک پہنےدوافرادنےمذہبی تقریب کےدوران حملہ کیا،جس میں ایک شخص ہلاک ہوگیا، واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔
دریں اثنا استنبول کے گرجا گھر میں فائرنگ کے واقعہ پر ترک صدر نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق رجب طیب اردوان نےفائرنگ کرنےوالوں کی گرفتاری کیلئےاحکامات جاری کئےاورگرجاگھرکے پادری سے ٹیلیفون پر گفتگوبھی کی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ قاتلوں کو جلدازجلد گرفتار کرلیا جائے گا۔