ویب ڈیسک:اردن میں امریکی فوجی اڈےپرڈرون حملےکےنتیجےمیں 3 فوجی ہلاک اورمتعددزخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے آغاز کے بعد سے مشرق وسطیٰ میں یہ امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا پہلا واقعہ ہے۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق ڈرون حملےمیں 3امریکی فوجی ہلاک ہوگئےجبکہ 25اہلکارزخمی بھی ہوئے۔
امریکی حکام کے مطابق ڈرون حملہ اردن میں امریکی فوجی اڈے پرکیا گیا، ڈرون حملہ عراق اور شام میں سرگرم ایرانی حمایت یافتہ عسکری گروپوں نےکیا۔امکان ہےکہ ڈورن شام کی حدود سے آیا ہے، اس حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔
امریکی صدارتی آفس وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں امریکی صدر جوبائیڈن نے حملے کی مذمت کی ہے۔