آئی سی سی نےسری لنکن ٹیم پرعائدپابندی ختم کردی

Jan 28, 2024 | 22:38 PM

ویب ڈیسک:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)نےسری لنکن کرکٹ ٹیم پرعائدپابندی ختم کردی،بورڈکی رکنیت کوفوری طورپربحال کر دیاگیا۔
اس حوالےسےانٹرنیشنل کرکٹ کونسل کااپنےبیان میں کہناتھاکہ معطلی کےبعدسری لنکن کرکٹ بورڈ کی مسلسل نگرانی کررہےتھےاورآئی سی سی اب اس بات سےمطمئن ہےکہ سری لنکن بورڈ رکنیت کی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی نہیں کر رہا۔
آئی سی سی کامزیدکہناتھاکہ انٹرنیشنل کرکٹ بورڈنےسری لنکن کرکٹ بورڈ میں سیاسی مداخلت کی بنیادپررکنیت معطل کی تھی،جس کوآج بحال کردیاگیا۔
ورلڈ کپ کے میچ میں بھارت کے خلاف عبرت ناک شکست پر سری لنکا کے وزیر کھیل نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں کو برطرف کردیا تھا۔
آئی سی سی نے بورڈ کے معاملات میں مسلسل حکومتی مداخلت کی وجہ سے 10 نومبر2023 کو ورلڈ کپ کے دوران ہی سری لنکا کی رکنیت معطل کر دی تھی۔
رکنیت معطل ہونے کی وجہ سے سری لنکا انڈر19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی سے محروم رہا جو اس وقت جنوبی افریقا میں کھیلا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں