ویب ڈیسک:فرانسیسی شہریوں نے مونا لیزا کی شہرہ آفاق پینٹنگ پر احتجاجاً سوپ پھینک دیا۔نقصان سے محفوظ رہی۔
پیرس میں احتجاج کے دوران مونا لیزا کی پینٹنگ پرسوپ پھینکنے کا واقعہ پیش آیا۔ فرانسیسی شہریوں کو “صحت مند خوراک کا حق” فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹی شرٹس پہنی دو خواتین مظاہرین کو پینٹنگ پر سوپ پھینکتے اور میوزیم کی سکیورٹی کو ان کے سامنے کالی اسکرین لگاتے ہوئے دیکھاگیا۔
سوپ پھینکنے کے بعد مظاہرین نے پینٹنگ کے سامنے کھڑے ہو کر کہا کہ “زیادہ اہم کیا ہے؟ آرٹ یا صحت مند اور پائیدار خوراک کا حق؟، آپ کا زرعی نظام بیمار ہے، ہمارے کسان مر رہے ہیں”۔
بعد ازاں فوڈ کاؤنٹر اٹیک نامی ایک گروپ نے اس اسٹنٹ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ یہ احتجاج خوراک کو عام سماجی تحفظ دینے کی کوششوں کا حصہ تھا۔
مونا لیزا کی شہرہ آفاق پینٹنگ پر سوپ پھینک دیاگیا
Jan 28, 2024 | 22:35 PM