ڈیوس کپ میں شرکت کیلئے بھارتی ٹینس ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی  

Jan 28, 2024 | 22:21 PM

ویب ڈیسک : ڈیوس کپ میں شرکت کیلئے بھارتی ٹینس ٹیم اسلام آباد پہنچ گئے۔
 بھارتی ٹینس ٹیم بذریعہ ہوائی جہاز اسلام آباد پہنچی اور ٹیم میں5کھلاڑیوں کے ساتھ دیگر آفیشلز میں دو فزیو اور ایک،ایک کوچ، منیجر اورکوآررڈینیٹر بھی شامل ہیں۔
ڈیوس کپ کے لیے اسلام آباد پہنچنے والی بھارتی ٹیم کے ہمراہ صحافی بھی پاکستان آئے ہیں اور بھارtی ٹینس ٹیم وفاقی دارالحکومت میں ٹینس کمپلیکس کے پاس مقامی ہوٹل میں قیام کرےگی۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان بالترتیب 3 اور 4 فروری کو ڈیوس کپ ٹائی ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلا جائےگا۔
واضح رہے کہ دہلی میں قائم پاکستانی ہائی کمیشن نے 26 جنوری کو ڈیوس کپ میں شرکت کے لیے پاکستان آنے والے بھارتی کھلاڑیوں کو ویزے جاری کردیے تھے۔

مزیدخبریں