گلوکار بی پراک کےلائیوکنسرٹ میں حادثہ،1ہلاک،17زخمی

Jan 28, 2024 | 20:26 PM

ویب ڈیسک:بھارتی گلوکاربی پراک کی لائیوپرفارمنس کےدوران اسٹیج گرگیاحادثےمیں ایک خاتون ہلاک اور17افرادزخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق اسٹیج گرنےکاواقعہ مندرمیں پیش آیاجہاں پربھارتی گلوکاربی پراک پرفارم کررہےتھےکہ اسٹیج پرعوام کارش حدسےزیادہ بڑگیاتھاجس کےنتیجےمیں اسٹیج گرگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں واقعہ کالکاجی مندر میں گلوکار بی پراک کے لائیو کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا تھاکنسرٹ میں انہوں نے ہندو مذہب کے گیت گائے تھے۔
تقریب کےدوران اچانک اسٹیج گرگیا تھا حادثےمیں 45 سالہ خاتون موقع پر ہلاک ہوگئی تھیں جبکہ 17 افراد زخمی بھی ہوئے جو کہ نئی دہلی کے ایمس ٹراما، صفدرجنگ اور میکس ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
پولیس کےمطابق انتظامیہ کی جانب سےاس تقریب کی اجازت نہیں دی گئی تھی مگررات کوتقریب میں تقریباً 1500 سے 1600 لوگوں کا ہجوم جمع ہو گیا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ تقریب میں وی آئی پی فیملیز اور منتظمین کے لیے مرکزی اسٹیج کے قریب ایک اور اونچا اسٹیج بنایا گیا تھا جس کا فریم لکڑی اور لوہے سے تیار کیا گیا تھا۔مگررش زیادہ ہونےکی وجہ سے اسٹیج لوگوں کا وزن برداشت نہیں کر سکا اور اچانک اسٹیج گِر گیا جس کے نتیجے میں اسٹیج پر بیٹھے افراد اُس کے نیچے دب گئے۔
اس افسوسناک حادثے پر گلوکار بی پراک نے گہرے دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دُعا کی ہے۔

مزیدخبریں