ویب ڈیسک : بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں میچ کے دوران بابر اعظم غصے سے آگ بگولا ہوگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔
تفصیلا ت کےمطابق بنگلادیش میں جاری پریمیئر لیگ کے میچ میں رنگپور رائیڈرز کی طرف سے کھیلنے والے پاکستانی کرکٹر بابراعظم کی مخالف ٹیم دردنتو ڈھاکا کے وکٹ کیپر عرفان سکر کے ساتھ گرما گرمی ہوگئی۔
دونوں کھلاڑیوں کی بحث و تکرار کے دوران امپائر اور دردنتو ڈھاکا کے کپتان نے انکے مابین صلح صفائی کرانے کی کوشش کی۔ وائرل ویڈیو میں سابق کپتان کو ’آئی ایم ناٹ ٹاکنگ ٹو یو‘ کہتے سنا جاسکتا ہے۔
اس میچ میں بھی بابر اعظم اپنی بیٹنگ کے دوران پاور پلے فیلڈ کا پورا فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے جس کے باعث وہ انتہائی مایوس اور غصے میں نظر آئے۔
Wicket Keeper: Babar ye T20 hai, test match nahi
— Sushant Mehta (@SushantNMehta) January 27, 2024
Babar Azam: I’m not talking to you, I’m not talking to you ???? pic.twitter.com/BrIgtTViCr
درنتو ڈھاکہ کے وکٹ کیپر عرفان سکر نے بابراعظم پر الزام لگایا کہ پاکستانی بلے باز کی طرف سے ان کی طرف نازیبا الفاظ کہے جا رہے ہیں جس پر بابراعظم آگ بگولہ ہوگئے اور جارحانہ انداز میں بولے کہ وہ اُن سے نہیں بلکہ اپنے آپ سے بات کر رہے تھے۔بعد ازاں امپائرز اور ڈھاکا کے کپتان نے مداخلت کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو الگ کر دیا تاہم بابر اعظم کا غصہ جاری رہا اور عرفان سکر کے پیچھے ہٹنے کے بعد بھی وہ اپنے ساتھی محمد نبی کو متحرک انداز میں واقعہ کی وضاحت کرتے رہے۔