ویب ڈیسک: پولیس نے ملتان میں سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کے گھر کا محاصرہ کر لیا۔
تٖفصیلات کے مطابق سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہا کہ پولیس نے میری رہائشگاہ کا محاصرہ کر لیا ہے۔
— Javed Hashmi (@JavedHashmiJH) January 28, 2024
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے امیدواروں کو آج انتخابی ریلیاں نکالنے کی ہدایت کر رکھی ہے جس کے بعد پی ٹی آئی کے نامزد امیدواروں کی تیاریاں بھی مکمل ہیں ۔
اس سے قبل پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما حماد اظہر کے والد کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا تھا۔اس حوالے سے حماد اظہر نے سوشل کی ویب سائٹ ایکس پر کہا ھتا کہ بزدل لاڈلے اور خوفزدہ حکومت کے حکم پر میرے والد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ این اے 129 کے کارکن اپنے اپنے مقام سے ریلیاں نکالیں۔
واضح ر ہے کہ سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی این اے 149 پر پی ٹی آئی کے امیدوار عامر ڈوگر کی حمایت کی ہے اور الیکشن سے دستبردار ہوگئے ہیں ۔ان کے بھتیجے اور داماد بھی صوبائی نشست پر پی ٹی آئی کی طرف سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔