ویب ڈیسک: رام مندر پر سیاست چمکانے والی مودی سرکار بھارتی عوام کی بنیادی سہولیات سے بے نیاز دکھائی دے رہا ہے۔ عالمی میڈیا نے انتخابات کے قریب مندر کے افتتاح کو بی جے پی اور آر ایس ایس کی سیاسی چال قرار دے دیا۔
مودی سرکار نے 22 جنوری کو متنازع رام مندر کا افتتاح کیا۔ یہ مندر متنازعہ جگہ پر تعمیر کیا گیا ہے جہاں بابری مسجد کو 1992 میں ہندو بلوائیوں نے شہید کر دیا تھا۔
رام مندر پر 217 ملین ڈالر خرچ ہوئے تو دوسری جانب ایودھیا شہر میں بھارتی عوام کی بڑی تعداد بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہے۔ بھارتی شہری کہتے ہیں مودی سرکار سے نوجوانوں کے لیے روزگار ملنے کی کوئی امید نہیں۔۔ مودی سرکار مذہب کی آڑ میں سیاست کا گھناؤنا کھیل کھیل رہی ہے۔