حوثیوں نے خلیج عدن میں برطانوی آئل ٹینکر پر میزائل داغ دیا

Jan 28, 2024 | 00:37 AM

ویب ڈیسک:یمن کے حوثیوں نے خیلج عدن میں برطانوی آئل ٹینکر کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق حوثیوں کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یمن پر امریکا اور برطانیہ کے حملوں کے جواب میں انہوں نےخلیج عدن سے گزرنے والے برطانوی کمپنی کے آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا۔
حوثی ترجمان کے مطابق میزائل نشانے پر لگا اور آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی۔
برطانوی وزیر دفاع نے آئل ٹینکر پر حوثیوں کے حملےکو ناقابل برداشت اور غیرقانونی قرار دیا ہے۔یہ ہماری ذمہ داری ہےکہ ہم بحیرہ احمر  اور  خطے میں جہاز رانی کا تحفظ کریں اور ہم اپنے عزم پر ہمیشہ کی طرح قائم ہیں۔
رپورٹ کے مطابق آگ پر قابو پالیا گیا تھا، میزائل کا نشانہ بننے  والے جہاز کا عملہ محفوظ ہے۔

مزیدخبریں