واٹس ایپ پر دیگرایپس سے پیغامات موصولی کے فیچرپرکام جاری

واٹس ایپ پر دیگرایپس سے پیغامات موصولی کے فیچرپرکام جاری
کیپشن: واٹس ایپ پر دیگرایپس سے پیغامات موصولی کے فیچرپرکام جاری

ویب ڈیسک:واٹس ایپ میں صارفین کے لیے دیگر پیغام رساں ایپس سے براہ راست پیغامات موصول کرنے کے فیچر پر کام کر رہی ہے۔
واٹس ایپ بِیٹا انفو کی جانب سے شائع کی جانے والی ایک پوسٹ کے مطابق یہ فیچر حال ہی میں واٹس ایپ کے آئی او ایس بِیٹا ورژن میں آزمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے۔
واٹس ایپ بِیٹا نے ٹویٹر ایکس پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں تصویر شائع کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چیٹ ٹیب میں ایک نیا خانہ شامل کیا گیا ہے جو ثالث فریق سے موصول ہونے والے پیغامات کے لیے مختص ہے اور اس میں واٹس ایپ کے باہر سے آنے والی تمام چیٹس جمع ہوں گی۔
بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ صارفین کے پاس اس فیچر کو استعمال کرنے کے حوالے سے اختیار حاصل ہوگا اور وہ اپنی مرضی سے کبھی بھی اس سہولت کو غیر فعال کر سکیں گے۔