طالبعلم کو اردو زبان بولنے پر سزا، 5 رکنی کمیٹی قائم

 طالبعلم کو اردو زبان بولنے پر سزا، 5 رکنی کمیٹی قائم
کیپشن: Punishment of student for speaking Urdu language, 5 member committee formed

ایک نیوز : سوِلائزیشن اسکول نارتھ ناظم آباد بلاک جے میں طالبعلم کو انگریزی کے بجائے اردو زبان بولنے پر سزا دینے کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

ڈی جی پرائیویٹ اسکول محمد افضال نے 5 رکنی کمیٹی قائم کر دی جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں والد نے شکایت کی تھی کہ اس کے بیٹے کو انگریزی نہ بولنے پر سزا دی گئی ہے۔

کمیٹی تین روز میں واقعے کی تحقیقات کرے گی، کمیٹی چیئرمین محمد افضال ہوں گے۔

دیگر اراکین میں عامر انصاری، رفیع الدین، گلاب رائے اور محمد اخلاق شامل ہوں گے۔