عمران خان پرقاتلانہ حملہ، نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف درخواست مقرر

Jan 28, 2023 | 21:22 PM

 ایک نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کیلئے نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی 30 جنوری کو درخواست پر سماعت کریں گے

رہنماتحریک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد نے لاہور ہائیکورٹ میں نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کو چیلنج کیاتھا ۔درخواست میں وفاقی حکومت، وزیراعظم بذریعہ پرنسپل سیکرٹری اور وزارت داخلہ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

 لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے غیر قانونی طور پر عمران خان پر قاتلانہ حملےکی تحقیقات کے لیے نئی جےآئی ٹی تشکیل دی، پنجاب حکومت کی بنائی گئی جےآئی ٹی پہلےہی واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

یاسمین راشد نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ وفاقی حکومت کا دوسری جےآئی ٹی بنانا بدنیتی اور غیر قانونی اقدام ہے، وزیر آباد حملہ کیس کی 22 جنوری کو بنائی گئی جے آئی ٹی کا نوٹیفکیشن غیرقانونی قرار دیا جائے۔

عدالت میں جمع کرائی گئی درخواست میں یہ استدعا کی گئی ہے کہ درخواست کے حتمی فیصلے تک وفاق کی تشکیل کردہ جے آئی ٹی کو تحقیقات سے روکا جائے۔

مزیدخبریں