ایک نیوز: پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر لندن سے براستہ ابوظہبی لاہور پہنچ گئی ہیں۔ جہاں ایئرپورٹ پر ان کا تاریخی استقبال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز کے طیارہ لینڈ کرنے سے قبل ہی ایئر پورٹ پر پارٹی کارکنان کا جم غفیر امڈ آیا۔ مریم نواز کے طیارہ لینڈ کرتے ہین کارکنان نے پرتپاک نعروں سے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ اس موقع پر ایئرپورٹ پر تل دھرنے کی جگہ نہیں تھی۔ ہر سو ہر تلک لیگی پرچم اٹھائے کارکنان اپنی محبوب لیڈر کی ایک جھلک دیکھنے کو بےتاب تھے۔
مریم نواز ایئرپورٹ پر کارکنان سے خطاب کے بعد جاتی امراء روانہ ہوں گی۔ اس حوالے سے جاتی امراء کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔ جس میں جاتی امراء کے مرکزی دروازے کی تزئین و آرائش دیکھی جاسکتی ہے۔
جاتی امراء کے مرکزی دروازے کو مریم نواز کے استقبال کے لیے پھولوں سے سجا دیا گیا ہے۔ جس سے مرکزی دروازے کا استقبالیہ بہت پرکشش نظر آرہا ہے۔