ایک نیوز: لاہور کی مقامی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں مونس الہیٰ کی اہلیہ تحریم الہیٰ بھائی راسخ الہیٰ اور بھابھی زارا الہیٰ کی 14 فروری تک عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریم الہیٰ ،راسخ الہیٰ اور زارا الہیٰ نے عبوری ضمانت کے لیے سیشن کورٹ سے رجوع کیا .ان کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ مقدمے کے سیاسی محرکات ہیں تاکہ انتقامی کارروائی کی جاسکے۔
ایف آئی اے نے وفاقی حکومت کے ایما پر بے بنیاد مقدمہ درج کیا۔ ایف آئی اے انھیں بے بنیاد مقدمے میں گرفتار کرنا چاہتا ہے لہذا عبوری ضمانت منظور کی جائے.
عدالت نے 14 فروری تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئےایف آئی اے کو گرفتاری سے روک دیا ۔ بعد ازاں عدالت نے آئندہ سماعت پر ایف آئی اے سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی،عدالت نے ملزمان کو ایک، ایک لاکھ کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا.