حکومت کے پاس معیشت ٹھیک کرنے کا فارمولہ عمران خان پر الزام لگانا ہے: علی زیدی

Jan 28, 2023 | 15:15 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پی ٹی آئی کے رہنما علی زیدی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن پر جو درخواستیں دی ہیں تاحال ان پر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا ہے۔
کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہ سعید غنی کی گزشتہ روز کی پریس کانفرنس اس بات کا ثبوت ہیں کہ وہ ڈر گئے ہیں۔کیماڑی کے مسئلے کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں .آج سے دوسال قبل بھی ایسا ہی ایک واقعہ ہوا تھا کہ جس میں چار افراد جانبحق ہوگئے تھے اس وقت پیپلزپارٹی نے بڑا شور مچایا تھا اور اس وقت ہم نے اسے پراپر انویسٹیگیٹ کیا تھا۔یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوتی ہے جب لینڈ فل سائٹ پر نیچے گیس جمع ہوجائے اور اسے اخراج نہ کیا جائے۔ پیپلزپارٹی سے درخواست کرتا ہوں اس وقت کیماڑی کے علاقے میں کچھ ٹائم بم ہے اس حوالے سے کچھ کریں۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ فرخ حبیب کو اس طرح عدالت لانے پر احتجاج کرتے ہیں۔کل اسحاق ڈار نے جس پریس کانفرنس کی ہے وہ بہت عجیب تھی۔ حکومت کے پاس پاکستان کی معیشت کو ٹھیک کرنے کا فارمولہ یہ ہے کہ ہر بات کا الزام عمران خان پر لگادیں۔جب بھی وہ عمران خان پر حملہ کرتے ہیں وہ کامیاب ہوجاتے ہیں۔ عمران خان نے صاف الفاظ میں کہاہے کہ  زرداری نے  انھیں قتل کرنےکےلیے ایک ٹیم ہائر کی ہے۔اس میں اندرون ملک سے بھی کچھ لوگ شامل ہیں

اس وقت میں تمام قانون نافز کرنے والے اداروں اور انٹیلیجنس  اداروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہتا کہ وہ اس بات کا جائزہ لیں۔میں پاکستان کی عوام کو کہتا ہوں کہ وہ سابق وزیراعظم کو تحفظ دیں۔
عمران خان نے ہر میدان میں ملک کا نام روشن کیا ہے اگرحکومت کی یہ پلاننگ ہے کہ وہ عمران خان کو قتل کریںنگےان کی سیکیورٹی واپس بلا کر توآپ ہوش کے ناخن لیں۔اپنی انا اور ضد میں یہ لوگ اس ملک سے انتقام لینگے۔میں سب اداروں کو متنبہ کررہاں ہؤں کہ وہ اس بات کا نوٹس لیں کہ کس طرح سابق وزیراعظم کو قتل کرنے کی سازش ہورہی ہے۔موجودہ حکومت اس ملک کو اس کونے میں لیجارہی ہے جہاں سے واپسی کا راستہ نہیں ہے
علی زیدی کا کہنا تھا کہ زرداری خود اپنی حکومت میں بیوی کے قتل کی جے آئی ٹی نہیں بنوا سکے اپنی بیوی کے دوراقتدار میں انھوں نے اپنے سالے کا قتل کروایا تھا۔جس طرح کی جمہوریت پاکستان میں ہے اس میں تو عوام سے انتقام لیا جارہا ہے۔عوام سے روٹی ،کپڑا اور مکان ہی چھین لیا گیا۔ہم کیماڑی گئے تو ہم پرہی حملہ ہوگیا۔سب کو بچا کر جب خود دیوار کود کرنکلے تو ہم پر ہی الزام لگادیا گیا

مزیدخبریں