ایک نیوز: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ وقار یونس اور سابق کپتان محمد حفیظ نے ثانیہ مرزا کو شاندار کیرئیر پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وقار یونس نے ثانیہ مرزا کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ثانیہ مرزا کے بارے میں جب سوچتے ہیں تو کیا الفاظ ذہن میں آتے ہیں۔ جذبہ، ثابت قدمی اور سخت محنتی کے الفاظ میرے ذہن میں آتے ہیں۔ شاندار کیرئیر پر ثانیہ مرزا کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اسکے ساتھ ہی وقار یونس نے ثانیہ کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
What words come to mind when one think of Sania? For me it’s Passion,Perseverance and sheer Hard Work. Congratulations @MirzaSania on an outstanding career and all the Best in your second innings #Legend #Tennis #Champion♥️ @AustralianOpen pic.twitter.com/4w1d3eVgAL
— Waqar Younis (@waqyounis99) January 27, 2023
سابق کپتان محمد حفیظ نے بھی ثانیہ مرزا کے لیے ٹوئٹ کیا اور کامیاب کیرئیر پر مبارکباد پیش کی اسکے ساتھ ہی انہوں نے ثانیہ مرزا کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
اس سے قبل شعیب ملک نے بھی اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کو سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا تھا۔
Congratulations on a remarkable inspiring successful career @MirzaSania. Stay happy & blessed pic.twitter.com/ev86vjVJMM
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) January 27, 2023
واضح رہے کہ ثانیہ مرزا نے اپنے آخری گرینڈ سلم آسٹریلین اوپن میں شرکت کی تھی جس میں ثانیہ اور ان کے ساتھی روہن بوپنا کو مکسڈ ڈبلز کے فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔میچ کے اختتام پر گفتگو کے دوران ثانیہ مرزا کی آنکھوں میں آنسو آگئے تھے اور انہیں روتے ہوئے بھی دیکھا گیاتھا۔ ثانیہ مرزا نے رک کر آنکھوں سے آنسو صاف کیے اور کہا کہ میرا پروفیشنل کیرئیر میلبرن سے شروع ہوا تھا اور کیرئیر ختم کرنے کے لیے اس سے اچھے ارینا کا سوچ بھی نہیں سکتی۔