ایک نیوز: منڈی بہاوالدین شہر اور گردونواح میں پٹرول کی قلت پیدا ہوگئی ہے جس سے معمولات زندگی متاثر ہو رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق منڈی بہاوالدین شہر اور گردونواح کے متعدد پٹرول پمپس نے پیڑول کی فروخت بند کر دی ہے جس کے باعث پیڑول کی قلت پیدا ہوگئی ہے .پیڑول پمپس سے شہریوں کو پیڑول کی فراہمی بند کر دی گئی ہے جس سے اسکول کالج دفاتر جانے والوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انتظامیہ غائب ہو گئی ہے اور سفارش پر پیڑول ملنے لگا ہے۔
دوسری جانب پیٹرولیم ڈیلرز نے خطرے کی گھنٹی بجا دی اور کہا ملک میں پیٹرول کی بہت زیادہ کمی ہے اور پہاڑی علاقوں میں تو پیٹرول دستیاب ہی نہیں ہے۔چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ حکومت کا بیان ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کوئی کمی نہیں ہے۔ اگر حکومت سپلائی نہیں کرے گی تو پمپ پر پیٹرول کیسے فروخت کریں گے۔سید نظیر عباس زیدی سیکریٹری آئل ایڈوائزری کونسل نے بتایا کہ ملک میں گاڑیوں کی تعداد میں اضافے سے پیڑول کا استعمال بڑھ گیا ہے ۔تاہم پیٹرولیم مصنوعات کے کارگو آتے رہے تو کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔پیٹرولیم ڈیلرز کا کہنا تھا کہ فروری میں کیا صورتحال کیا ہو گی کہنا قبل از وقت ہے، پیڑول کی بہت زیادہ کمی ہے جبکہ ملک کے دور دراز کے علاقوں میں پیٹرول نہیں ہے۔
واضع رہے کہ سمبڑیال کے شہر اور گردونواح میں پٹرول کی قلت کی وجہ سے پٹرول پمپس سے شہریوں کو پٹرول کی فراہمی بند کر دی گئی ہے۔ پٹرول کی فراہمی بند ہونے کی وجہ سے شہریوں میں مایوسی کی لہر ہے۔ پٹرول کی قلت کی وجہ سے معمولات زندگی بھی متاثر ہو رہی ہے جس سے سفر کرنے والے شہریوں کو دشواری کا سامنا ہے۔ شہریوں کا کہناہے کہ انتظامیہ لمبی تان کر سو گئی ہے۔ شہریوں نے حکومت پنجاب سے پٹرول کی فراہمی بحال کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔