پیپلزپارٹی کا عمران خان کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان

پیپلزپارٹی کا عمران خان کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان
کیپشن: PPP's announcement of legal action against Imran Khan

ایک نیوز: عمران خان کے بےبنیاد الزامات پر پیپلزپارٹی نے قانونی دروازہ کھٹکھٹانے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی رہنماؤں نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کے الزامات پر سخت ردعمل دیا ہے۔ 

پی پی رہنما نیئر بخاری نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کل جھوٹا اور بےبنیاد الزام لگایا۔ عمران خان بوکھلاہٹ میں اداروں پر بھی الزام لگاتے ہیں۔ عمران خان نے ہمیشہ الزامات کی سیاست کی ۔ آج عمران خان کو لیگل نوٹس بھیج رہے ہیں۔ 

فرحت اللہ بابر نے کہا کہ عمران خان کو الزام لگانے سے پہلے سوچنا چاہیے۔ عمران خان کیخلاف قانونی چارہ جوئی ہوگی۔ عمران خان کا الزام خود اپنا مذاق اڑانے والی بات ہے۔ 

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی ناکامیوں کو مخالفین پر ڈالتے ہیں۔ جب ادارے عمران کان کے ساتھ تھے تو ٹھیک تھے۔ ساتھ چھوڑنے پر عمران خان نے اداروں کو برا بھلا کہا۔ عمران خان کی سیاست جمہوری نہیں، فاشسٹ ہے۔ 

پی پی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے الزامات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ عمران خان کے پاس ثبوت ہیں تو سامنے لائیں۔ ہم اپنا قانونی حق استعمال کریں گے۔ عمران خان ثبوت نہیں دیتے تو سزا ہونی چاہیے۔ عمران خان نہ کل سچے تھے اور نہ آج سچے ہیں۔ عمران خان نے ہماری قیادت کو عرصے تک جیلوں میں رکھا۔ عمران خان کہتے ہیں کہ اگر ان کو پکڑا گیا تو ملک میں قیامت آجائے گی۔ ہنگامہ آرائی ہوگی۔