زمان پارک میں سابق پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب، اہم فیصلے

زمان پارک میں سابق پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب، اہم فیصلے
کیپشن: زمان پارک میں سابق پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب، اہم فیصلے

ایک نیوز: تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے زمان پارک میں سابق پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس پیر کو دن تین بجے زمان پارک لاہور میں ہو گا،اجلاس کی صدارت چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کریں گے،سابق اراکین قومی اسمبلی کو اجلاس میں شرکت کی یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی،اجلاس میں مخصوص نشستوں پر کس کس کو نامزد کرنا ہے فیصلہ کیا جائے گا،چیئرمین تحریک انصاف رہنماؤں کو اہم گائیڈ لائنز بھی دیں گے۔