گاڈ وٹ بگلے  کی ساڑھے 13 ہزار کلومیٹر  کی پرواز کا عالمی ریکارڈ 

godtvit bird new record of single flight
کیپشن: godtvit bird new record of single flight
سورس: google

 ایک نیوز : پرندے ’’ گاڈ وِٹ بگلے‘‘ نے الاسکا سے تسمانیا تک بغیر کھائے پیے 13 ہزار 560 کلومیٹر کا فاصلہ 11 دن اور 11 راتوں میں طے کرکے عالمی ریکارڈ قائم کرڈالا۔ گاڈ وِٹ بگلے کو گنیز ورلڈ ریکارڈ بک میں شامل کرلیا گیا۔ اس طویل ترین سفر کے دوران اس پرندے کا وزن نصف رہ گیا۔

گنیز بک کی ویب سائٹ کے مطابق یہ پرندوں کی اب تک کی سب سے طویل ہجرت ہے۔ اس کی پشت پر لگے سیٹلائٹ ٹیگ کے مطابق پرواز کا نمبر "234684" ہے۔ اس پانچ ماہ کے بچے پرندے نے پرواز 13 اکتوبر 2022 کو شروع کی اور 24 اکتوبر کو ختم کی۔ طویل ترین ہجرت کا پرانا ریکارڈ 2007 میں ایک اور سرخ سر والے ’’گاڈ وٍٹ بگلے ‘‘کے پاس تھا۔ اس نے 11 ہزار 500 کلومیٹر سے زیادہ فاصلہ طے کیا تھا۔

   ماہر آرنیتھولوجسٹ میکسم زوکا نے کہا ہے کہ تمام ریڈ گاڈ وِٹس طویل ہجرت کرتے ہیں لیکن الاسکا سے آنے والے گاڈ وِٹ غیر معمولی سفر کرتے ہیں۔ یہ پرندے الاسکا میں گھونسلے بناتے ہیں اور موسم سرما کے لیے نیوزی لینڈ کی طرف ہجرت کر جاتے ہیں۔ گنیز بک کی ویب سائٹ کے مطابق یہ پرندے نظام انہضام، جگر اور گردوں کے 25 فیصد ٹشوز کو جذب کر کے اتنے طویل فاصلہ طے کرنے کے باوجود زندہ رہتے ہیں۔

’’ربن ٹیلڈ سیگی ٹیریئس‘‘ میں یہ صلاحیت بھی ہوتی ہے کہ وہ پرواز کے دوران دل اور سینے کے پٹھوں کو بڑھا کر آکسیجن کی سپلائی میں اضافہ کر سکے۔ گنیز بک میں درج آرنیتھولوجسٹ ایرک وہیلر کے مطابق اس پرندے نے پرواز کے دوران اپنا آدھا یا اس سے زیادہ وزن کم کیا ہوگا۔ لمبی دم والا یہ بگلا دوسری انواع کے برعکس پانی پر نہیں اتر سکتا۔