ایک نیوز: اسلام آباد پولیس کے بعد فواد چودھری نے بھی جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر فواد چودھری نے درخواست دائر کی ہے۔ جس میں الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا گیا ہے۔
فواد چودھری نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ انہیں کسی سے ڈسچارج کیا جائے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ فواد چودھری کو جوڈیشل نہیں ڈسچارج کرنا بنتا تھا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی رہنما کو کیس سے ڈسچارج کیا جائے۔
درخواست پر سیشن جج طاہر محمود خان نے اسٹیٹ اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دئیے۔