کوہلی انوشکا شرما کے سامنے رو پڑے، لیکن کیوں؟

کوہلی انوشکا شرما کے سامنے رو پڑے، لیکن کیوں؟

ایک نیوز: ویرات کوہلی اور انوشکا شرما پرفیکٹ کپل، ویرات کوہلی اور انوشکا شرما  نوجوانوں کو کئی مرتبہ کپل گولس دیتے ہوئے بھی نظرآتے ہیں لیکن کوہلی ایک دفعہ انوشکا کے سامنے پھوٹ پھوٹ کر رودئیے تھے 
 رپورٹ کے مطابق ویرات انوشکا سے بے انتہا پیار کرتے ہیں جس کا اظہار وہ آئے دن کسی نا کسی طریقے سے کرتے ہوئے دیکھے جاتے ہیں لیکن ویرات کوہلی اپنی اہلیہ اور اس وقت کی گرل فرینڈانوشکا شرما کے سامنے پھوٹ پھوٹ کر روئے۔ جب مہندر سنگھ دھونی نے  2014 میں دھونی نے اچانک ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا تو انہوں نے ویرات کو اپنی ذمہ داری سونپی تھی۔ جب ویرات نے یہ خبر انوشکا کو سنائی تو ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔ ٹیسٹ کپتانی ملتے ہی انہیں اپنے پرانے دن یاد آنے لگے کوہلی نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ ایک دن بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان بن جائیں گے۔
واضع رہے کہ جب ویرات کوہلی کو ٹیسٹ کرکٹ کی کپتانی ملی تھی تب انوشکا ان کی گرل فرینڈ ہوا کرتی تھیں۔ جب انہیں یہ خبر ملی تو انوشکا ان کے ساتھ آسٹریلیا دورے پر موجود تھیں۔ ویرات اور انوشکا نے  2017 میں شادی کی تھی۔ اٹلی میں ہوئے ایک شاندار تقریب میں سات پھیرے لیے تھے۔ دونوں کی شادی میں کچھ منتخب مہمان ہی شامل ہوئے تھے۔ انوشکا اور ویرات آج ایک پیاری سی بیٹی کے والدین ہیں جن کا نام انہوں نے وامیکا رکھا ہے۔ انوشکا اکثر اپنی بیٹی کے ساتھ تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔