بھارتی فضائیہ کے 2 لڑاکا طیارے آپس میں ٹکرا کرتباہ

Jan 28, 2023 | 12:07 PM

ایک نیوز: بھارتی فضائیہ جہاز اڑانا بھی بھول گئے۔ مشقوں کے دوران 2 لڑاکا طیارے آپس میں ٹکرا گئے۔

تفصیلات کے مطابق مدھیہ پردیش کے مرینا ضلع میں فضائیہ کے سکھوئی 30 اور میراج 2000  گر کر تباہ ہو گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ 

رپورٹس کے مطابق دونوں طیاروں نے گوالیار ایئربیس سے اڑان بھری تھی۔ یاد رہے کہ گوالیار ایئر بیس پر بھارتی فضائیہ کی مشقیں جاری تھیں۔ 

فوج کے ذرائع کے مطابق ہندوستانی فضائیہ اس بات کی تحقیقات کرے گی کہ دونوں طیاروں کے آپس میں ٹکرانے کی وجہ کیا بنی۔ بتایا گیا ہے کہ سکھوئی میں 2 پائلٹ اور میراج میں ایک پائلٹ موجود تھا۔

عالمی ذرائع ابلاغ کاکہنا ہے کہ بھارتی  فضائیہ کی کارکردگی ایک مرتبہ پھر بُری طرح بے نقاب ہو چکی ہے۔

یادرہے بھارتی فضائیہ کے 2طیارےSU-30اور میراج 2000 طیارے فضائی مشق کے دوران آپس میں  ٹکرا گئے تھے جس سے ایک پائلٹ ہلاک ہوگیا جبکہ ایک اور حادثے میں بھارتی ہیلی کاپٹر تباہ ہوگیا ۔یہ طیارے گوالیار سے اُڑنے کے فوراَ بعد ہی ہوا میں آپس میں ٹکرا گئے اور پہاڑ گڑھ تحصیل جوڑا ضلع مورینا مدیحا پردیش میں گر کر تباہ ہوئے جبکہ ہیلی کاپٹر بھرت پور کے علاقے میں تباہ ہوا۔ 

ایک ہی دن میں میں یکے بعد دیگرے ہونے والے حادثوں سے  بھارتی فضایئہ کی کارکردگی سب کے سامنے عیاں ہوگئی ۔ بھارتی  فضائیہ پچھلے کچھ عرصے سے لگاتا ر فضائی حادثوں کا شکارہو رہی ہے اور    اس حوالے سے بہت سارے سوال بھی اُٹھائے جا چکے ہیں۔

 بھارتی وزیراعظم نریندرامُودی نے بھی2019میں یہ کہا تھا کہ اگر فرانسیسی جنگی رفال طیارے ہو تے تو بالاکوٹ کا نتیجہ مختلف ہو تا۔ لیکن بھارتی فضائیہ کی کارکردگی پر یہ حادثہ  ایک واضح سوالیہ نشان ہے۔اس حادثے سے یہ بھی عیاں ہے کہ  بھارت میں   اس وقت موجود روس اور فرانسیسی ساختہ equipment ہے  جن کا آپس میں communication کا فقدان ہے، جس کے باعث آئے روز   بھارتی فضائیہ حادثات کا شکار ہو رہی ہے۔

اس سے قبل مودی سرکار نے ر فال طیاروں کی خریداری میں اربوں کی  کرپشن پر پردہ ڈالا تھا۔ یادرہے کانگریس کی ترجمان پون کھیرا نے الزام لگایا تھا کہ بی جے پی حکومت نے بھارتی سیکیورٹی کے ساتھ مذاق کیا ہے اور قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔دفاعی سازوسامان کی خرید میں کرپشن مودی سرکار کا نشان بن گیا

دو دن قبل اڈانی گروپ اور مودی سرکار گٹھ جوڑ کے حوالے سے کرپشن کے ہو شربا انکشافات کے بعد اب یہ کوئی راز نہیں کہ  دفاعی سازوسامان میں بھی کرپشن میں مودی سرکار کسی سے پیچھے نہیں ہے۔

مزیدخبریں