سی ٹی ڈی کا خفیہ آپریشن، 3 مبینہ دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی کا خفیہ آپریشن، 3 مبینہ دہشت گرد گرفتار

ایک نیوز: انسداد دہشت گردی فورس نے گوجرانوالہ اور روالپنڈی میں خفیہ آپریشن کرتے ہوئے تین مبینہ دہشت گرد پکڑ لیے ہیں۔  دہشت گرد ایم تنصیبات کو نشانہ بناناچاہتے تھے۔ 

رپورۓ کے مطابق سی ٹی ڈی نے کومبنگ آپریشن کے دوران روالپنڈی اور گوجرانوالہ سے تین مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے  جن میں کتاب خان ، ارشاد الحق اور محمد ارشد صدیقی شامل ہیں ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد،ڈیٹونیٹر، وائر  اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ 

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد تخریب کاری کا منصوبہ بنا رہے تھے جنہیں خفیہ آپریشن کر کے پکڑا گیا ہے۔  تینوں ملزمان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔  گزشتہ سات روز میں  471 کومبنگ آپریشنز  کیے گئے ہیں جس میں 23381 افراد کی تصدیق  ہوئی ہے جبکہ لاہور سمیت مختلف اضلاع سے 95 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے 75 ایف آئی ارز درج کر لی گئی ہیں۔

واضع رہے کہ  دہشت گردی کے تناظر میں سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے لاہور کے گجرپورہ کرول جنگل سے 5 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا تھا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتاریاں گجرپورہ مین کومبنگ آپریشن کے دوران کی گئی تھی۔ شیخوپورہ،جہلم سے دو دو ملکوال سے بھی ایک مشتبہ شخص گرفتار  کیا گیا تھا جبکہ مجموعی طور پر آپریشنز میں 10 مشتبہ افراد گرفتار ہوئے تھے۔ گرفتار افراد کے خلاف 5 مقدمات درج  کرکے تفتیش شروع کردی گئی تھی۔ کومبنگ و سرچ آپریشن کے دوران 44 مقامات کو چیک کیا گیا جبکہ 429 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی تھی۔ لاہور خودکش حملے میں 36افراد کی ہلاکت میں ملوث دہشت گرد سی ٹی ڈی نے گرفتار کر لیا  تھا۔ سی ٹی ڈی نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا، راولپنڈی سے انتہائی مطلوب مبینہ دہشت گردکو گرفتار کر لیا تھا۔