اوکاڑہ میں پولیس مقابلہ، 1 ڈاکو جاں بحق

اوکاڑہ میں پولیس مقابلہ، 1 ڈاکو جاں بحق

ایک نیوز: اوکاڑہ میں کوٹ باری کے قریب تین مسلح ڈاکوؤں کیجانب سے ڈکیتی کی کوشش پر پولیس کے پہنچنے پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک ڈاکو جان کی بازی ہار گیا۔  

رپورٹ کے مطابق اوکاڑہ کوٹ باری کے قریب یونیورسٹی روڈ پر تین مسلح ڈاکوؤں کیجانب سے ڈکیتی کی کوشش پولیس کے پہنچنے پر فائرنگ کا تبادلہ پولیس کے موقع پر پہنچ جانے پر پولیس کیساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں ایک ڈاکو شدید زخمی ہو گیا۔زخمی ہونے والے ڈاکو کو ساتھی لے کر فرار ہو گئے تھے زخمی ہونے والا ڈاکو راستے میں دم توڑ گیا جس کو ساتھی ڈاکو چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے پولیس نے ہلاک ڈاکو کی نعش کو اپنی تحویل میں لے متعلق ہسپتال منتقل کردیا  ہلاک ہونے والے ڈاکو کی تاحال شناخت نہ ہو سکی پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر فرار ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی ہے۔ 

دوسری جانن تھانہ یارحسین پر نا معلوم دہشت گردوں نے ہینڈ گرنیڈ حملہ کر دیا جس سے ایک کانسٹیبل قائم شاہ زخمی ہو گیا۔جس کے بعد صوابی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

واضع رہے کہ نارووال میں تھانہ قلعہ احمد آباد کے علاقہ میں پولیس مقابلہ ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ایس ایچ اوقلعہ احمدآباد ناصرفراز بھری نفری کے ساتھ نونار روڈ پر جارہا تھے کہ دو افراد  ہنڈا 125 پر سامنے کی طرف سے آرہے تھے پولیس نے ان کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی تھی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہو گیا تھا جبکہ دوسرا اندھیرے اور فصلوں میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے ڈاکو کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ۔  جن دو ڈاکو نے اڈہ سراج نارووال مریدکے روڑ پر دن دہاڑے ڈکیتی کی تھی یہ ان میں سے ایک تھا۔