ایک نیوز: لاہور بار نے قرآن پاک کی بےحرمتی کےواقعات کیخلاف احتجاج کی کال دیدی ہے۔ جس کے بعد وکلاء برادری نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور بار کی جانب سے ہڑتال کی کال دی گئی تھی۔ جس کا مقصد قرآن پاک کی بےحرمتی کیخلاف احتجاج ریکارڈ کروانا تھا۔ ہڑتال کی کال کے بعد وکلاء آج عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔
بتایا گیا ہے کہ لاہور کی ماتحت عدالت میں وکلاء کی ہڑتال جاری ہے۔ لاہور بار نے قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف ہڑتال کی کال دے رکھی ہے۔
یاد ہے کہ لاہور بار نے وکلاء کے قتل کے خلاف بھی ہڑتال کی کال دی ہے۔ ذرائع کے مطابق وکلاء کی ہڑتال کے باعث سینکڑوں کیسز بغیر کارروائی کے ملتوی کیے جانے لگے ہیں۔