ایک اور کرکٹر رشتہ ازدواج میں منسلک

ایک اور کرکٹر رشتہ ازدواج میں منسلک

ایک نیوز: بھارتی کرکٹ ٹیم کے بلے بازکے ایل راہول کے بعد اب بھارتی آل راؤنڈر اکشر پٹیل بھی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق اکشر پٹیل نے اپنی دیرینہ دوست اور منگیتر میہا پٹیل سے شادی کی ہے جو کہ ماہرِ غذائیت  بھی ہیں۔ بھارتی کرکٹر اکشر پٹیل26 جنوری کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

کرکٹر کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر  گردش کر رہی ہیں اور جوڑے کو مبارکباد ملنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔اکشر  پٹیل اور میہا نے جنوری 2022 میں منگنی کی تھی اور ایک برس بعد دونوں نے شادی کرلی۔

واضع رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان کے ایل راہول نے کھنڈالہ میں بالی ووڈ اسٹار سنیل شیٹھی کی بیٹی اتھیا شیٹی سے شادی کی ہے لیکن کے ایل راہل  اور اکشر  پٹیل واحد کرکٹر نہیں ہیں جنہوں نے حال ہی میں شادی کی۔

پاکستانی کرکٹرز حارث رؤف، شان مسعود اور شاداب خان نے بھی 2023 میں شادی کی ہے۔ پاکستان کے نوجوان بلے باز شان مسعود نے گزشتہ ہفتے اپنی دیرینہ دوست نیشے خان سے شادی کی۔ 
پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف نے گزشتہ ماہ اسلام آباد میں ماڈل مزنا مسعود ملک سے شادی کی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر شاداب خان نے 23 جنوری کو ثقلین مشتاق کی بیٹی کے ساتھ نکاح کیا۔ کے ایل راہول نے 23جنوری کو کھنڈالہ میں بالی ووڈ اسٹار اتھیا شیٹی سے شادی کی۔ اس تقریب میں مہمانوں کو کھانا پلیٹوں میں نہیں دیا گیا بلکہ روایتی انداز میں مہمانوں کی تواضع کی گئی جبکہ مہمانوں کو فون ساتھ لانے کی اجازت بھی نہیں دی گئی تھی۔