ایک نیوز: پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز ابوظہبی سے لاہور پہنچ گئیں ہیں۔مریم نواز نے لاہور پہنچتے ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ پاک سر زمین شاد باد۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز دبئی سے لاہور کے لئے روانہ ہو چکی ہیں، مریم نواز غیرملکی ایئرلائن کی بجائے قومی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے وطن واپس آرہی ہیں،مریم نواز کا قومی ایئرلائن میں سفر کرنے کا مقصد پی آئی اے پر مسافروں کے اعتماد کے فروغ دینا ہے،مریم نواز کی پرواز میڈیکل ایمرجنسی کی بنا پر تاخیر کا شکار ہوئی،تاہم مریم نواز کی فلائٹ 45 منٹ تاخیر سے 3.45 پر لاہور ائر پورٹ پر پہنچی۔
مریم نواز نے لاہور پہنچتے ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ پاک سر زمین شاد باد۔
اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کے طیارےمیں میڈیکل ایمرجنسی نافذ ہوگئی تھی،مسافر کے سینے میں تکلیف کے باعث پرواز تاخیر کا شکار ہوگئی تھی۔مسافر کے معائنے کیلئے میڈیکل ٹیم طیارے میں پہنچ گئی تھی۔مسافر کا میڈیکل کرنے کے بعد طیارے نے اپنی اُڑان بھر لی تھی ۔
ائرپورٹ پر اور جہاز میں بڑی تعداد میں لوگوں نے مریم نواز کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائی ہیں۔لوگ سیلفیاں بنا کر اپنی خوشی کا اظہار بھی کررہے ہیں۔یہاں تک کہ جہاز کے عملے نے بھی مریم نواز کے ساتھ تصاویر بنائی ہے۔جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔
مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر @MaryamNSharif ابوظہبی سے لاہور روانگی کیلئے تیار جہاز میں سوار pic.twitter.com/p8c7i2iptu
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-01-28/news-1674890306-8076.mp4
اس سے قبل ساڑھے 3 ماہ لندن میں قیام کے بعد ن لیگ کی سینئر نائب صدر آج سہ پہر تین بجے دبئی سے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن ( پی آئی اے ) کی پرواز 264 پر لاہور پہنچیں گی، دبئی سے وطن واپسی پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب بھی ان کے ہمراہ ہونگی۔
مریم کے ساتھ ڈاکٹر عدنان ،اور ایک خاتون روما بی بی بھی مریم نواز کے ساتھ لاہور ائرپورٹ پہنچے گی۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور ائرپورٹ رن وے اور پسنجر لاونج میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔مریم نواز کو سیکیورٹی حصار میں مسافر لاونج سے باہر لایا جائے گا۔مریم نواز کی آمد کو سیکیورٹی کیمروں سے مانیٹر کیا جائے گا۔غیر معمولی حرکات و سکنات والے مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔اے ایس ایف حکام کو مریم کی سیکیورٹی کے خصوصی احکامات دئیے گئے ہیں۔ائرپورٹ کے کنکورس ہال کے سامنے عام گاڑیوں کی پارکنگ بند کر دی گئی ہے۔
مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے استقبال کے لئے تیاریاں آخری مراحل میں ہیں،مریم نواز کی وطن واپسی پر لیگی کارکن شاندار استقبال کے لیے ائیرپورٹ پر پنڈال سجایا گیا ہے،اور ایک کنٹینر بھی کھڑا کیا گیا ہے جس پر مریم نواز پارٹی کارکنوں سے خطاب کریں گی،پھر جاتی امراء روانہ ہو جائیں گی جبکہ اس موقع پر کوئی ریلی منعقد نہیں کی جائے گی۔چیف آرگنائزر مسلم لیگ نواز (ن) مریم نواز شریف کا ائیر پورٹ سے جاتی امراء کا روٹ بھی تبدیل کر دیا گیا ہے،مریم نواز شریف ائیرپورٹ سے براہ راست ریلی کی قیادت کرتے ہوئے رنگ روڈ اڈا پلاٹ سے ہوتی ہوئیں جاتی امراء پہنچیں گی۔مریم نواز شریف جاتی امرا کے لیے شہر کے اندر سے نہیں جائیں گی۔ شہریوں کو ٹریفک مسائل سے بچانے کیلئے مریم نواز شریف کا روٹ تبدیل کیا گیا۔مریم نواز کا اڈا پلاٹ پر پرتپاک استقبال کیاجائے گا۔
لاہور ایئرپورٹ کی حدود میں استقبالیہ کیمپ مکمل کر لیا گیا اور ایئرپورٹ کے رستوں پر بینرز آویزاں کر دیئےگئے ہیں،مریم نواز، نواز شریف، شہباز شریف حمزہ شہباز سمیت دیگر لیگی راہنماؤں کے پورٹریٹ بھی آویزاں کر دیئے گئے ہیں،مریم نواز کے جلسوں، جلوسوں و ریلیوں کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نےکہا ہے کہ محترمہ مریم نواز آج سہہ پہر 3 بجے لاہور پہنچیں گی ،پارٹی راہنما،کارکنان اورعوام مریم نواز کا بہت جزبے اور خوشی سے انتظار کر رہے ہیں۔ مریم نواز وطن واپس آکر پارٹی کی تنظیم نو کا آغاز کریں گی ۔ملک بھر میں ورکرز اور عوام سے رابطہ مہم شروع کی جائے گی۔
مریم نواز لاہور کیلئے ابوظہبی پہنچ گئی ہیں۔مریم نے ابوظہبی سے بورڈنگ پاس وصول کرلیا ہے،مریم کو سیٹ نمبر 1A کا بورڈنگ پاس جاری ہوگیا ہے۔ابوظہبی سے لاہور کے لیے زبیرگل ، آزاد علی تبسم ، احسان الحق باجوہ ،غوث قادر اور غلام مصطفی مغل بھی ساتھ ہوں گے۔
دوسری جانب مسلم لیگ ( ن ) لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکھر نے کہا ہے کہ مریم نواز کے استقبال کے لئے لاکھوں کی تعداد میں کارکن پہنچیں گے جبکہ لیگی رہنماء خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ مریم نواز کا استقبال نواز شریف کی وطن واپسی کی ریہرسل ہو گی۔
واضح رہے کہ مریم نواز 6 اکتوبر 2022 کو لندن روانہ ہوئیں تھیں،اور اب مریم نواز جمعرات کو لندن سے لاہور کیلئےروانہ ہوئی تھیں اور انہوں نے ایک روز دبئی میں قیام کیا۔