ایک نیوز: صومالیہ میں امریکی فورسز کے آپریشن میں سینیئر داعش کمانڈر بلال ال سوڈانی 10 ساتھیوں سمیت مارا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کے حکم پر صومالیہ میں آپریشن رواں ہفتے کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ امریکی فورسز کی کارروائی میں داعش کا سینیئر کمانڈر بلال ال سوڈانی ہلاک ہوگیا، آپریشن کے دوران کوئی شہری ہلاک یا زخمی نہیں ہوا، داعش کے کمانڈر کو صومالیہ کے جنوبی علاقے میں واقع ایک غار میں نشانہ بنایا گیا۔
رپورٹس کے مطابق ال سوڈانی افریقا میں داعش کی کارروائیوں کو پھیلانے اور دنیا بھر میں داعش کے مالی امور کی نگرانی کرنے کا ذمہ دار تھا۔