ایک نیوز: سابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نےکرکٹ بعد اب فلمی دنیا میں قدم رکھ لیا ہے اور اپنے پہلے پراجیکٹ کا اعلان بھی کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مہندرا سنگھ دھونی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اب فلموں میں نظر نہیں آئیں گے لیکن انہوں نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھ لیا ہے۔ دھونی فلموں میں اداکاری نہیں بلکہ فلمیں پروڈیوس کریں گے۔
واضع رہے کہ دھونی اور ان کی اہلیہ ساکشی نے 2019 میں ساؤتھ انڈین فلم پروڈکشن ہاؤس ' دھونی انٹرٹینمنٹ 'کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ دھونی کے پروڈکشن ہاؤس نے ڈاکومینٹریز بنائی تھیں جس میں Roar of the Lion، The Hidden Hindu اور Blaze to Glory شامل ہیں لیکن اب دھونی تامل فلم انڈسٹری میں بحیثیت فلم پروڈیوسر ڈیبیو کررہے ہیں۔ دھونی کے پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے ان کی اپنی پہلی تامل فلم 'Lets Get Married'کا اعلان کیا گیا ہے۔
View this post on Instagram
یہ ایک رومانوی ڈرامہ فلم ہے جسے رمیش تھامل مین ڈائریکٹ کر رہے ہیں۔ فلم میں تامل اداکار ہریش کلیان اور اداکارہ لوانا مرکزی کردار ادا کر یں گی لیکن فلم کی باقی کاسٹ کے حوالے سے ابھی نہیں بتایا گیاہے۔
واضح رہے کہ ایم ایس دھونی ایسے واحد کپتان ہیں جنہوں نے تین بار آئی سی سی ٹورنامنٹ ٹرافیاں بھارت کو جتوائی ہیں جس میں ون ڈے ورلڈ کپ، ٹی 20 ورلڈ کپ اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی شامل ہے۔