ایک نیوز: مقبوضہ بیت المقدس میں یہودیوں کی عبادت گاہ (synagogue) پر مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔
اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ یروشلم کے مشرقی حصے میں واقع نیوے یاکو نامی بستی میں ہولوکاسٹ کی یادگاری دن کے موقع پر پیش آیا۔
اسرائیلی پولیس کا کہنا تھا کہ عبادت گاہ میں فائرنگ کے بعد جوابی کارروائی میں حملہ آور ہلاک ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی شہادت کے بعد ایک بار پھر اسرائیلی طیاروں نے غزہ پر بھی بمباری کردی تھی.
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے جمعے کی شب غزہ کے مختلف مقامات پر بمباری کی، اسرائیلی طیاروں نے مہاجر کیمپ کو بھی نشانہ بنایا۔
اس سے قبل گزشتہ روز اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے کے جنین کیمپ پر حملہ کیا تھا اور حملے کے نتیجے میں خاتون سمیت 10 فلسطینی شہید ہو گئے تھے۔
دوسری جانب سعودی عرب پہلی مرتبہ یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی کا صدرمنتخب ہوگیا۔سعودی عرب کی شہزادی حیفا بنت عبدالعزیز المقرن کو چیئرمین مقرر کردیا گیا۔
سعودی عرب اس سال یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثہ کمیشن کے اجلاس کی میزبانی کرے گا۔سعودی عرب میں یونیسکوکی ورثہ کمیٹی کا اجلاس رواں سال 10 سے 25 ستمبرتک ہوگا۔