کراچی سپرہائی وے پر دو گاڑیوں میں تصادم، آتشزدگی سے 2 افراد زخمی

Jan 28, 2023 | 09:07 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: کراچی کے علاقے سپرہائی وے جمالی پل پر دو گاڑیوں میں ٹکر کے نتیجے میں ایک گاڑی الٹنے سے آگ لگ گئی۔

اطلاعات کے مطابق حادثے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں، سپرہائی وے جمالی پل پر گاڑی میں لگی آگ کو فائر ٹینڈر کی مدد سےبجھا کر  راستہ کلیئر کردیا گیا ہے۔

اطلاعات ہیں کہ سپر ہائی وے پر پیش آنے والا یہ حادثہ دونوں گاڑیوں کے درمیان ریس لگانے کی کوشش کے دوران پیش آیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی آنے والی 2 مسافر بسوں کو پیش آنے والے 2 علیحدہ علیحدہ حادثات میں 28 افراد جاں بحق اور 26 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

پہلے حادثے میں ملتان،سکھر موٹروے (ایم-5) پر ایک مسافر بس کے آئل ٹینکر سے تصادم کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

ملتان کے ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے بیان میں واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ موٹروے پر جلال پور پیر والا انٹرچینج پر لاہور سے کراچی جانے والی مسافر بس ایک آئل ٹینکر سے عقب سے جاٹکرائی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ تصادم کے بعد آگ بھڑک اٹھی اور 20 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ شدید زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ نشتر ہسپتال اور جلال پور کے طبی مراکز میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

مزیدخبریں