سعودی عرب کا اعزاز: یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی کا صدر منتخب

Jan 28, 2023 | 08:53 AM

ایک نیوز: سعودی عرب پہلی مرتبہ یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی کا صدرمنتخب ہوگیا۔

سعودی عرب کی شہزادی حیفا بنت عبدالعزیز المقرن کو چیئرمین مقرر کردیا گیا۔

سعودی عرب اس سال یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثہ کمیشن کے اجلاس کی میزبانی کرے گا۔

سعودی عرب میں یونیسکوکی ورثہ کمیٹی کا اجلاس رواں سال 10 سے 25 ستمبرتک ہوگا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے فلسطینی شہر جنین اور کمیپ پر اسرائیلی کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ ختم کرانے میں کردار ادا کرے۔

   سعودی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ جنین شہر اور کیمپ میں اسرائیلی کارروائی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

سعودی عرب نے عالمی برادری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو اسرائیل کی جانب سے فسلطینی علاقوں میں پیش قدمی، جارحیت اور غاصبانہ قبضے کے  خلاف اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہے۔

یاد رہے کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے جنین کیمپ میں چھاپے کے دوران فلسطینیوں کو نشانہ بنایا، صیہونی فوج کی فائرنگ سے 9 فلسطینی شہید ہوگئے تھے، فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والوں میں ایک بزرگ خاتون بھی شامل تھیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے نا صرف کیمپ بلکہ اسپتال کےاندر بھی آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔

خبرایجنسی کے مطابق رواں سال اسرائیلی جارحیت سےجاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 29 ہوگئی ہے۔

مزیدخبریں