ایک نیوز :راولپنڈی کے علاقے ٹبی سیداں میں پولٹری فارم پر ڈکیتی کی انوکھی واردات ۔ ڈاکو پولٹری فارم سے پانچ ہزار مرغیاں لوٹ کر فرار ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق12 نقاب پوش ڈاکو تین گاڑیوں اور دو موٹرسائیکلز پر سوارہوکر آئے اور مالک اور ملازمین کو واش روم میں بند کرکے 5000 مرغیاں لے اڑے ۔راولپنڈی پولیس ترجمان کے مطابق فارم مالک کے بیان پر ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں برائلر مرغی کی قیمت نئی ریکارڈ سطح پر پہنچنے کے بعد چکن عوام کی پہنچ سے دور ہوگیا ہے۔راولپنڈی، کراچی، کوئٹہ، پشاور اور ملتان سمیت مختلف شہروں میں قیمتوں میں اضافے کے بعد دکاندار من مانے ریٹ پر چکن فروخت کررہے ہیں۔