امتحانات میں نقل کرانے میں ملوث خاتون کے انٹرپول سے وارنٹ جاری

Jan 28, 2023 | 05:30 AM

ایک نیوز :سنگاپور میں طلبہ کو موبائل اور ہیڈ فونز کے ذریعے امتحان میں نقل کرانے کے اسکینڈل میں ملوث ایک خاتون کی گرفتاری کے لیےانٹرپول نے ریڈ الرٹ جاری کر دیا۔

انٹرپول نے سنگاپور میں طلبہ کو امتحانات میں نقل کرانے کے اسکینڈل میں ملوث 57 سالہ خاتون پو یان نائی کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے جبکہ ان کے تین دیگر ساتھی پہلے ہی جیل میں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مقامی ٹیوشن سینٹر کی سابق پرنسپل پوہ یان نائی کو گزشتہ برس ستمبر میں چار سال سزا سنائی جانی تھی مگر وہ خود کو پیش ہونے میں ناکام رہیں جس کے بعد یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ سنگاپور چلی گئی ہیں۔

 سٹی اسٹیٹ کی پولیس نے گزشتہ نومبر میں خاتون کی گرفتاری کے لیے وارنٹ جاری کیے تھے جبکہ انہوں نے اگلے ماہ انٹرپول کے ریڈ وارنٹس کے لیے درخواست دی اور اس کے ٹھکانے کے بارے میں معلومات کی درخواست دی تھی۔

خیال رہے کہ یہ اسکینڈل اکتوبر 2016 میں داخلہ امتحانات کے دوران سامنے آیا تھا۔

مزیدخبریں