پاکستانی اداکاراؤں کیخلاف غلط مواد کے حوالے سے پی ٹی اےکی وضاحت

Jan 28, 2023 | 03:43 AM

ایک نیوز :پی ٹی اے نے پاکستانی اداکاراؤں کیخلاف سوشل میڈیا پرغلط موادکے حوالےسے وضاحت دیدی ۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد اپ لوڈ کرنے سے متعلق معروف اداکاراؤں مہوش حیات اور کبریٰ خان کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،  ،جس میں پی ٹی اے، وفاقی حکومت اور  ایف آئی اے نے اپنے جوابات جمع کرائے۔

 پی ٹی اے نے جواب دیا کہ جو  قابل اعتراض مواد جو خود ہٹا سکتے تھے وہ ہٹا دیا ہے ، جو مواد بیرون ملک سےہٹایا جانا ہےاس کے لیے متعلقہ حکام سےرابطہ کیا ہے ۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی اے کی جانب سے  شکایتی نمبرز جاری کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔ 
 

مزیدخبریں