ایک نیوز :آخری میچ میں شکست کیساتھ ہی معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا کیریئر اختتام کو پہنچ گیا۔
تفصیلات کےمطابق جمعہ کو آسٹریلین اوپن 2023ء کے مسکڈ ڈبلز فائنل میں ثانیہ اور روہن بھوپنا کو برازیل کی جوڑی نے شکست دی، برازیلین جوڑی نے 6-7 اور 6-2 سے فائنل جیت کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
ثانیہ مرزا اپنے کیریئر کے آخری گرینڈ سلم میں شکست پر آبدیدہ ہوگئیں۔ ثانیہ جب رنر اپ ٹرافی لینے پہنچی تو کورٹ میں موجود سب لوگ ان کے اعزاز میں کھڑے ہوگئے۔ ثانیہ کی آنکھوں میں آنسو دیکھ کر وہاں موجود لوگوں نے تالیاں بجا کر ان کا حوصلہ بڑھایا۔
“My professional career started in Melbourne… I couldn’t think of a better arena to finish my [Grand Slam] career at.”
— #AusOpen (@AustralianOpen) January 27, 2023
We love you, Sania ❤️@MirzaSania • #AusOpen • #AO2023 pic.twitter.com/E0dNogh1d0
ثانیہ مرزا نے اپنے سفر کو بھاری دل سے یاد کیا اور بتایا کہ میرا کیریئر 2005 میں میلبورن سے شروع ہوا تھا۔ تب میں 18 سال کی تھی اور سرینا ولیمز کے خلاف کھیلی۔
انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں اپنے بیٹے کے سامنے گرینڈ سلم کھیلوں گی۔ ثانیہ مرزا نے کیرئیر میں تین ویمنز ڈبلز اور تین مسکڈ ڈبلز گرینڈ سلم جیتے ہیں۔