ایک نیوز : عمران خان کی جانب سے اپنے قتل کی سازش کا الزام آصف زرداری پر لگائے جانے پر پیپلز پارٹی کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ عمران خان کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کردیا۔
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان کے الزام کو سنجیدہ لینے کی ضرورت نہیں۔ عمران جادوگرنی کی خبروں پر چلتا ہے شاید اسی نے کوئی خواب دیکھاہو۔سابق صدر آصف زرداری پرالزامات افسوسناک ہیں۔ عمران خان کے خلاف اس معاملے میں قانونی چارہ جوئی کریں گے۔
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے مزید کہا کہ عمران خان کے آصف علی زرداری پر عائد کردہ الزام کو سنجیدہ لینے کی ضرورت نہیں۔ عمران خان جادوگرنی کی خبروں پر چلتا ہے شاید اسی نے کوئی خواب دیکھاہو۔ عمران خان روز سستی شہرت کیلئے نیا بیانیہ بیچنے کی کوشش کرتا ہے۔